ننکانہ صاحب ( نامہ نگار) مانانوالہ روڈ چندر کوٹ نہر میں نہاتے ہوئے ڈوبنے والے 18 سالہ نوجوان زین علی کی تین روز بعد نعش برآمد ہو گئی۔ ریسکیو 1122 ننکانہ صاحب کے مطابق واقعہ 29اپریل کو پیش آیا، جب زین علی نہر میں نہاتے ہوئے ڈوب گیا تھا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق نعش کو ضروری کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کر دیا گیا۔