سپیکر پنجاب اسمبلی نے کبھی حلقہ کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑا:ملک اعجاز 

قصور(نامہ نگار) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمداحمد خاں نے مصروفیت کے باوجود حلقہ کے عوام کو بے یارومددگار نہیں چھوڑا۔ ان کی ہدایت پر ڈیرہ پر آنیوالے حلقہ کے عوام کے مسائل کو حل کرنا اپنا فرض سمجھتا ہوں۔ اربوں روپے کی لاگت سے جاری ترقیاتی کاموں کے معیار کو بہتر بنانے اور بروقت تکمیل کے لیے علاقہ کے عوام کی مشاورت کو یقینی بنایاگیا ہے۔ ان خیالات کااظہار سپیکر پنجاب اسمبلی کے کزن سابق وائس چیئرمین ضلع کونسل قصور ملک اعجاز احمد خاں نے مختلف دیہات میں ترقیاتی کاموں کی چیکنگ کے دوران عوام سے گفتگو کرتے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ کے عوام فخر محسوس کرتے ہیں کہ ہمارے منتخب نمائندے کو سپیکر پنجاب اسمبلی منتخب کرنا نوازشریف ، وزیراعظم، وزیراعلیٰ  اور حمزہ شہباز کے اعتماد کا مظہر ہے۔

ای پیپر دی نیشن