ننکانہ صاحب ( نمائندہ نوائے وقت) محکمہ تعلیم ننکانہ صاحب کے زیراہتمام واربرٹن میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی اور وطن سے محبت کے جذبے کو اجاگر کرنے کے لیے ریلی نکالی گئی، جس میں شہر کے مختلف سکولوں کے طلباء ، اساتذہ، محکمہ تعلیم کے افسروں اور دیگر ملازمین نے بھرپور شرکت کی۔ ریلی گورنمنٹ ہائی سکول واربرٹن سٹی سے شروع ہوئی، جو شہر کے مرکزی بازاروں سے گزرتی ہوئی ننکانہ روڈ پر اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی میں گورنمنٹ ہائی سکول واربرٹن سٹی، مختلف گورنمنٹ پرائمری اسکولوں اور دیگر تعلیمی اداروں کے بچوں نے بھرپور شرکت کی۔ پرنسپل و صدر ہیڈماسٹر ایسوسی ایشن ننکانہ رائے نجیب اللہ نے کہا کہ پاک فوج ملک کی سلامتی اور خودمختاری کی ضامن ہے، اور اس کے خلاف کسی قسم کا پروپیگنڈا ہرگز کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔