وہاڑی : مقدمہ کا اندراج کیلئے رشوت پیش کرنیوالے دو ملزمان تھانے بند 

وہاڑی ( نامہ نگار‘کرائم رپورٹر + خصوصی رپورٹر‘ نمائندہ نوائے وقت) ٹائوٹ مافیا کیخلاف وہاڑی پولیس ان ایکشن، تھانہ سٹی میلسی اور دانیوال میں مقدمات درج پہلی کاروائی کے دوران ایس ایچ او تھانہ سٹی میلسی عدنان جمیل ٹیپو نے ناجائز مقدمہ کے اندراج کیلئے رشوت پیش کرنے والے ملزمان یوسف اور غلام مصطفی کو گرفتار کر لیا ۔دوسری کاروائی کے دوران ایس ایچ او تھانہ دانیوال رائے ساجد نے منشیات کے مقدمہ میں گرفتار ملزم کو رہا کروانے کے رشوت پیش کرنیوالے ملزم اشفاق کو گرفتار کر لیا ۔ڈی پی او منصور امان نے کہا کہ تھانہ میں ٹاوٹ کلچر کی مصدقہ اطلاع پر فورا کاروائی عمل میں لائی جائیگی ضلع وہاڑی میں ٹائوٹ مافیا کیخلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی ہے۔

ای پیپر دی نیشن