ملتان(خصوصی رپورٹر) نشتر ہسپتال میں ڈینگی کے شبہ میں زیر علاج مریض میں رپورٹ موصول ہونے پر ڈینگی کی تصدیق ہو گئی ہے جبکہ مریض کا علاج پہلے سے ہی نشتر ہسپتال کے ڈینگی آئی سو لیشن وارڈ میں جاری ہے جبکہ ترجمان نشتر ہسپتال کے مطابق اس وقت ڈینگی میں مبتلا صرف ایک مریض نشتر ہسپتال کے ڈینگی آئی سو لیشن وارڈ میں زیر علاج ہے جبکہ شبہ میں کوئی مریض زیر علاج نہیں ہے۔