حکومت رمضان المبارک میں غریب عوام کوریلیف فراہم کرے،مشترکہ بیان

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)پانچ مارچ سے مسیحی برادری کے روزے بھی شروع ہو رہے ہیں قرآن پاک اور انجیل مقدس آسمانی کتابیں، رمضان المبارک توبہ، عبادت، صلح، امن و بھائی چارے کا درس دیتا ہے اس بابرکت مہینے میں ہمیں اپنے گناہوں کی معافی مانگنی چاہیے اور ایک دوسرے کو معاف کرنا چاہیے اپنی انفرادی اور اجتماعی کوتاہیوں پر غور کرنا چاہئے توبہ کرنی چاہئے بابرکت مہینے میں حکومت غریب عوام ریلیف فراہم کرے۔ راولپنڈی اسلام آباد میں مساجد اور گرجا گھروںکی سیکورٹی سخت کردی گئی جس کا پیپلز پارٹی سنٹرل سیکرٹریٹ کے انچارج سید سبط الحیدر بخاری معروف سبطی شاہ،مرکزی مسیحی رہنما راشد چوہان،اور پادریوں پاسٹر جوزف، پاسٹر زاہد اقبال ودیگر نے مشترکہ بیان میںخیرمقدم کرتے ہوئے آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی اور سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی کا شکریہ ادا کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن