پی ڈی ایم اے نے بارشوں کے پیش نظر الرٹ جاری کردیا 

لاہور( این این آئی)پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے بارشوں کے پیش نظر الرٹ جاری کردیا ۔ ترجمان کے مطابق رمضان المبارک میں 2 سے 4 مارچ کے دوران صوبے کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کی پیشگوئی ہے ، مری ،گلیات سمیت دیگر پہاڑی علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے ۔ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے  کمشنرز و ڈپٹی کمشنر کو الرٹ رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ واسا، ریسکیو،محکمہ آبپاشی،لائیو سٹاک اور دیگر متعلقہ محکموں کو الرٹ جاری کردیا گیا ہے ۔راولپنڈی جہلم اٹک چکوال سرگودھا میانوالی خوشاب اور منڈی بہائوالدین ،لاہور ،شیخوپورہ حافظ آباد گجرانوالہ گجرات سیالکوٹ نارووال فیصل آباد اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بارشوں کا امکان ہے ۔

ای پیپر دی نیشن