کراچی(این این آئی)مائیکروسافٹ نے انٹرنیٹ کمیونیکیشن میں انقلاب لانے والی اسکائپ سروس کو باضابطہ طور پر بند کرنے کا اعلان کر دیا۔5 مئی 2025ء سے اسکائپ دستیاب نہیں ہو گی۔صارفین کو مائیکروسافٹ ٹیمز پر منتقل ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔مائیکروسافٹ کا کہنا ہے کہ اسکائپ کو بند کرنے سے مواصلات کی سہولتوں کو بہتر اور یکجا کرنے میں مدد ملے گی جبکہ ٹیمز صارفین کو جدید فیچرز فراہم کرے گا۔اسکائپ کی بنیاد 2003ء میں ایسٹونیا میں اسکینڈی نیوین نکلس زینسٹروم اور جانس فریس نے رکھی تھی۔