نائن الیون، ماسٹر مائنڈ خالد شیخ سمیت   3 ملزموں کے ساتھ ڈیل کی راہ ہموار

نیویارک (نوائے وقت رپورٹ) نائن الیون کے ماسٹر مائنڈ خالد شیخ محمد سمیت تین ملزموں کے ساتھ ڈیل کی راہ ہموار ہوگئی۔ ڈیل کی صورت میں نائن الیون حملوں کے مبینہ ماسٹر مائنڈ خالد شیخ محمد، ولید بن عطاش اور مصطفیٰ الحوسی نائن الیون حملوں کی سازش کرنے کا اعتراف کرکے سزائے موت سے بچ جائیں گے۔ امریکی اخبار ’نیویارک ٹائمز‘ کی رپورٹ کے مطابق پینٹاگون میں اپیلوں کی سماعت کرنے والے ایک پینل نے پیر کو فوجی جج کے اس فیصلے کو برقرار رکھا ہے کہ 11 ستمبر کے مقدمے میں ڈیل کی درخواست ہے، اس فیصلے سے کم از کم فی الحال نائن الیون حملوں کے ملزم ماسٹر مائنڈ خالد شیخ محمد کی درخواست کی سماعت کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔ پری ٹرائل معاہدوں کے تحت خالد شیخ محمد اور دو شریک ملزمان نے سزائے موت کے مقدمے کا سامنا کرنے کے بجائے عمر قید کی سزا کے بدلے جنگی جرائم کے الزامات کا اعتراف کرنے پر اتفاق کیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن