غریب عوام کوہر سطح پر ریلیف مل رہاہے :ذیشان پرویز

شیخوپورہ (نامہ نگارخصوصی)مرکزی انجمن تاجران کے صدر میاں ذیشان پرویز،جنرل سیکرٹری ملک پرویز اقبال نے کہا ہے کہ عوام نے تحریک انصاف کے ملک دشمن بیانیہ کے ساتھ ساتھ اس نام نہاد سیاسی جماعت کی سیاست کوبھی دفن کردیا ہے، وفاقی و پنجاب حکومت کے منصوبے فائلوں کا پیٹ بھرنے یا زبانی جمع خرچ تک محدود نہیں بلکہ عوامی خدمت کا ذریعہ ثابت ہورہے ہیں غریب عوام کوہر سطح پر ریلیف مل رہاہے اور ملکی ترقی و خوشحالی کی گاڑی چل پڑی ہے جسے کسی صورت رکنے نہیں دیا جائے گاان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا ان رہنمائوںنے کہاکہ ملکی ترقی کا راستہ روکنے کی تمام سازشوں کوناکام بنانے سمیت معاشرتی فلاح و بہبود کے ایجنڈا کی راہ میں کوئی رکاوٹ ہرگز حائل نہیں ہونے دی جائیگی حکومت عوام سے کئے گئے تمام وعدوں کو عملی جامہ پہناکر دم لے گی۔

ای پیپر دی نیشن