وہاڑی ٹبہ سلطان پور (نامہ نگار‘ کرائم رپورٹر‘ سٹی رپورٹر‘ نمائندہ نوائے وقت‘ خصوصی رپورٹر‘سٹی رپورٹر)ضلع وہاڑی میں انسداد پولیو مہم افتتاحی تقریب ڈی ایچ کیو ہسپتال کے ریسورس سنٹر میں منعقد کی گئی ہے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عثمان منیر بخاری نے پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا افتتاح کیا ان کا کہنا تھا کہ انسداد پولیومہم 3 سے 7 فروری تک جاری رہے گی ضلع میں 6 لاکھ 41 ہزار220 بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر ہے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سید عثمان منیر کا پانچ روزہ پولیو مہم کا افتتاح،فوکل پرسن عبدالحمید کو بہترین کارکردگی پر تعریفی سرٹیفکیٹ دیا گیا۔