اسلام آباد(نما ئندہ خصوصی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ضلع قلات میں سیکیورٹی فورسز پر ہونے والے بزدلانہ دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کے دوران 18 ایف سی اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔سپیکر قومی اسمبلی نے شہید ایف سی اہلکاروں کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کیا۔انہوں نے کہا کہ پوری قوم شہداء کے اہلخانہ کے غم اور دکھ میں برابر کی شریک ہے۔سپیکر قومی اسمبلی نے دہشتگردوں کے خلاف بروقت اور مؤثر کارروائی کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی جرات و بہادری کو خراجِ تحسین پیش کیا اور شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔اسپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ مادرِ وطن کے دفاع کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء ہمارے قومی ہیروز ہیں۔ انہوں بلوچستان میں مختلف آپریشنز کے دوران 23دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی اہلکاروں کی جراتمندانہ کارروائی کو سراہا۔