قذافی سٹیڈیم کے اندر تمام اپ گریڈیشن مکمل ہوچکی ،میچز کیلئے تیار:کمشنر

لاہور(خبرنگار)کمشنر لاہور زید بن مقصود نے قذافی سٹیڈیم اور فورٹریس سٹیڈیم انتظامات کے جائزہ کے حوالے سے دورہ کیا۔ پی سی بی افسران، ڈی سی لاہور، ڈی آئی جی آپریشنز ، سی ٹی او لاہور ، سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی سمیت پی ایچ اے، ایل ڈی اے اور دیگر افسران بھی ہمراہ موجود تھے۔ کمشنر لاہور نے فورٹریس سٹیڈیم میں ہارس اینڈ کیٹل شو اوپننگ تقریب کیلئے انتظامات کا جائزہ لیا اور افسران سے ان سپاٹ بریفنگ لی۔ پی سی بی و ضلعی انتظامیہ نے قذافی سٹیڈیم میں کرکٹ ٹرائی سیریز انتظامات بارے بریفنگ دیتے ہوئے کہا قذافی سٹیڈیم کے اندر تمام اپ گریڈیشن مکمل ہوچکی ہے۔ سٹیڈیم میچز کیلئے تیار ہے۔ قذافی سٹیڈیم کے بیرون میں ملبہ ہٹانے کا کام تیزی سے جاری ہے۔ ڈیڈلائن کے مطابق مکمل ہورہا ہے۔ تمام محکمے پی سی بی کے ہمراہ موجود ہیں۔ کمشنر لاہور نے قذافی سٹیڈیم میں ٹرائی سیریز انتظامات کیلئے افسران کے ہمراہ قذافی سٹیڈیم کے اندر اور باہر کے تمام ایریاز کا دورہ کیا اور خاص طور پر داخلی اور خارجی راستوں پر جاری کاموں کا جائزہ لیا۔

ای پیپر دی نیشن