شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما و امیدوار این اے 115رانا ممتاز محمود مون خاں نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی جمہوری عمل کو سبوتاژ کرنے کیلئے ہر ہتھکنڈہ استعمال کررہی ہے جو ملک و قوم سے غداری کے مترادف ہے یہ وقت ملکی سلامتی و ترقی کی خاطر کردار ادا کرنے کا ہے تمام سیاسی جماعتوں کو اپنی اس ذمہ داری کا احساس کرنا ہوگا۔ ملک کی روز بروز بگڑتی ہوئی معاشی صورت حال اور بے یقینی کی وجہ سے لوگوں میں مایوسی پھیل رہی ہے حالات کا تقاضا ہے کہ معاشی استحکام کی خاطر کردار ادا کیا جائے تاکہ عوام کے مسائل کے حل کی راہ ہموار ہوسکے ملک و قوم کے حالات دگرگوں ہیں جنہیں درست کرنے کا واحد راستہ جمہوری عمل کا فروغ ہے۔