فواد خان کی مداحوں کیلئے عیدی، بالی ووڈ میں 9 سال بعد واپسی

پاکستانی شوبز انڈسٹری سے وابستہ عالمی شہرت یافتہ ہر دلعزیز سُپر اسٹار اداکار فواد خان نے میٹھی عید پر مداحوں کو عیدی دے دی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکار نے آنے والی بالی ووڈ فلم کا ٹیزر شیئر کر دیا۔

فواد خان 9 سال بعد 9 مئی کو بھارتی سنیما انڈسٹری میں ری انٹری دینے کے لیے تیار ہیں

خیال رہے کہ گزشتہ روز فواد خان اور بھارتی اداکارہ وانی کپور کی آنے والی فلم ’عبیر گلال‘ کا پہلا ٹیزر جاری ہوگیا ہے۔

لندن میں فلمائی گئی رومانوی کامیڈی فلم میں فواد خان عبیر سنگھ کا مرکزی کردار بنھا رہے ہیں جبکہ ان کے مدمقابل وانی کپور جلوہ گر ہیں

ای پیپر دی نیشن