لاہور ( خصوصی نامہ نگار) جے یوآئی سیلاب متاثرین کو بے یارومددگار نہیں چھوڑےگی، عمران نیازی اور پی ٹی آئی قیادت سب سے زیادہ پاکستانی عوام میں سیاسی انتشار پھیلانے میں مصروف عمل ہیں ،مگر سیلاب زدہ انسانیت کی خدمت سے بالکل غافل ہیں ، ملک میں سیلاب سے صورتحال انتہائی خطرناک صورتحال اختیار کر چکی ہے سیلاب سے متاثر ہ عوام بے بسی کی تصویر بن چکے ہیں اس مشکل وقت میں تمام جماعتوں کو آپس کے اختلافات کو ختم کرکے ایک قوم بن کر سامنے آنا ہوگا۔ جے یو آئی نے ملک بھر میں سیلاب فنڈ قائم کردیا ہے اور رضا کارمتاثرین تک امدادی سامان پہنچا رہے ہیں اور عوام کی خدمت میں مصروف عمل ہیں ۔ان خیالات کا اظہار جے یو آئی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجد خان نے انار کلی ،مستی گیٹ شاہدرہ اور مختلف جگہ پر امدادی کیمپوں کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرمولانا محمد میاں،مولانا محمود میاں،محمد افضل خان،قاری منظور الحسن چترالی،قاری مقبول چترالی،حافظ عبد الصمد اور دیگر موجود تھے ۔