پی ایس ایل 10: کراچی کنگز کا ملتان سلطانز کو جیت کیلئے 205 رنز کا ہدف

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 20ویں میچ میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو جیت کے لیے 210 رنز کا ہدف دیا ہے۔لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں کراچی کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے جیمز ونس کی بہترین بلے بازی کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 204 رنز بنائے۔کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا. وارنر اور ٹم سیفرٹ نے ٹیم کو 53 رنز کا جارحانہ آغاز فراہم کیا، سیفرٹ 22 رنز بنانے کے بعد عبید شاہ کا شکار بنے۔اگلے ہی اوور میں ڈیوڈ وارنر 30 رنز بنانے کے بعد پویلین واپس لوٹے. جس کے بعد آنے والے عمیر یوسف صرف ایک رن کے مہمان ثابت ہوئے. جیمز ونس نے عرفان خان نیازی کے ساتھ ملکر 78 رنز کی اہم شراکت قائم کی، عرفان 40 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔تاہم جیمز ونس کیریز پر ڈٹے رہے اور اپنی نصف سینچری مکمل کی وہ 45 گیندوں پر 65 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے.ان کی اننگز میں 2 چھکے اور 5 چوکے شامل تھے جب کہ خوشدل شاہ نے 13 گیندوں پر 33 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی اور وہ بھی ناٹ آؤٹ رہے۔ملتان سلطانز کی جانب سے عبید شاہ نے 2، ڈیوڈ ویلے اور کرٹس کیمفر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ای پیپر دی نیشن