پاکستان سائنس فاؤنڈیشن کی گولڈن جوبلی تقریب،سائنسدان، محققین کی شرکت 

لاہور (لیڈی رپورٹر) وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد علی نے کہا پاکستان کو فوڈ سکیورٹی، سائبر سکیورٹی، زراعت اور ماحولیاتی مسائل سے نمٹنے کیلئے ماڈرن سائنس اور جدید ٹیکنالوجی پر مبنی مضامین سکول کی سطح پر متعارف کروانے ہونگے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے میں پاکستان سائنس فاؤنڈیشن کی گولڈن جوبلی تقریبات کے موقع پر’ ’سائنس فار سوشل اکنامک ڈویلپمنٹ‘‘ کے موضوع پر منعقدہ سائنسدانوں کے کنونشن سے کیا۔ تقریب کا انعقاد پنجاب یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ آف باٹنی، پاکستان سائنس فاؤنڈیشن اور پاکستان اکیڈمی آف سائنسز کے اشتراک سے کیا گیا۔ سابق وفاقی وزیر برائے فوڈ سکیورٹی اور پروفیسر کوثر عبداللہ ڈاکٹر مرزا حبیب علی،ڈاکٹر اکرام الحق، ڈین فیکلٹی آف ایگریکلچرل سائنسز پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر سلم حیدر، علی رضا خان، سائنسدان، محققین، فیکلٹی ممبران اور طلبا و طالبات نے شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن