بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کیخلاف درخواست آئندہ ہفتے سماعت کیلئے  مقرر

اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل ڈویژن بنچ نے190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں سزا کے خلاف بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اپیلیں جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے کی درخواستوں پر سماعت ملتوی، بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست آئندہ ہفتے سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی۔ بیرسٹر سلمان صفدر نے استدعا کی کہ منگل کو کیس فکس کر دیں میں نے لاہور سے آنا ہوتا ہے، قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے بیرسٹر سلمان صفدر سے کہاکہ چلیں آپ دن بتا دیں میں دیکھ لوں گا۔ بیرسٹر سلمان صفدر نے بانی پی ٹی آئی کی سزا معطلی بھی مقرر کرنے کی استدعا کر دی۔ علاوہ ازیں اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل ڈویژن بنچ میں زیر سماعت 26 نومبر احتجاج کے تناظر میں درج مقدمات میں گرفتار پی ٹی آئی کے 86 ورکرز کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواستیں معاملہ لٹک گیا۔ گذشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ کے ڈویژن بنچ میں ضمانتیں مقرر تھیں لیکن قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف کیس سنے بغیر چیمبر میں چلے گئے۔

ای پیپر دی نیشن