لاہور(خبرنگار) لاہور ہائیکورٹ میں قتل کیس میں عمر قید کی سزا پانے والے ملزم عمران کی اپیل پر سماعت ہوئی۔ ٹرائل کورٹ نے پولی گرافک ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آنے پر عمران کو عمر قید کی سزا کا حکم سنایا تھا۔ جسٹس علی ضیاء باجوہ نے 6 مئی کو پولی گرافک ٹیسٹ کے رولز، پروٹوکولز اور دلائل طلب کرلئے۔ عدالت نے قرار دیا کہ بیان حلفی کی بنیاد پر پولی گرافک ٹیسٹ لینے کی حیثیت صفر ہے، اگر کسی کا بیان لینا مقصود ہو تو مجسٹریٹ کے سامنے ہی لیا جا سکتا ہے، پولی گرافک ٹیسٹ ایکسپرٹ کی رائے سے زیادہ کوئی حیثیت نہیں رکھتا، اس رپورٹ کی حیثیت عدالت کے سامنے دیئے گئے ایک بیان سے زیادہ نہیں۔