متعدد وارداتیں‘ فیصل ٹاؤن‘ اہلخانہ کو یرغمال بنا کر 6 لاکھ روپے لے گئے

لاہور (نامہ نگار) صوبائی دارالحکومت لاہور کے مختلف علاقوں میں ڈاکوئوں اور چوروں نے وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، گاڑیاں، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکوؤں نے فیصل ٹاؤن کے علا قے میں فیاض کے گھر میں گھس کر اہلخانہ کو یرغمال بنا کر 6لاکھ 20 ہزار روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان، اقبال ٹاؤن کے علا قے میں طلحہ اور اس کی فیملی سے 3لاکھ 89ہزار روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات اور موبائل فون، گجر پورہ کے علاقے میں عارف سے ایک لاکھ 90 ہزار روپے اور موبائل فون، مانگامنڈی میں ضمیر سے اسلحہ کے زور پر 96ہزار روپے اور موبائل فون، اچھرہ کے علاقہ میں افنان سے 40 ہزار روپے اور موبائل فون، سمن آباد کے علاقہ میں زاہد‘ راوی روڈ کے علاقہ میں وقار‘ گلشن اقبال میں عدیل‘ شاد باغ میں نعیم سے  نقدی‘ موبائلز چھین لئے گئے۔ چوروں نے مزنگ کے علاقے میں جواد کے گھر سے4لاکھ روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات ودیگر سامان چوری کر لیا ہے۔ چوروں نے گلبرگ، مصطفی ٹاؤن اور ماڈل ٹاؤن کے علاقوں سے 3کاریں، ستوکتلہ اور ساندہ کے علاقوں سے 2 رکشے جبکہ بھاٹی گیٹ، مصری شاہ ،شاہدرہ، کوٹ لکھپت، مناواں، غالب مارکیٹ، سندر، ٹاؤن شپ اور ہئیر کے علاقوں سے 9موٹر سائیکلیں چوری کر لی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن