ثبوت نہ دینے سے واضح بھارت پاکستان کے خلاف صف آرا : اختر ڈار

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف نظریاتی کے چیئرمین اختر اقبال ڈار نے کہا ہے کہ پہلگام واقعہ کے ثبوت سامنے نہ لانا ثابت کرتا ہے کہ بھارت حسبِِ روایت پاکستان کے خلاف صف آراء ہے۔ دہشت گردی واقعات میں کون ملوث ہے، اختر ڈار نے کہا کہ اقوام متحدہ اور عالمی بنک پہلگام واقعہ اور سندھ طاس معاہدے پر کان دھرتے ہوئے عالمی کمیشن مقرر کرے تاکہ دو ایٹمی قوتوں کے ٹکراؤ کو روکا جا سکے۔ انہوں نے کہاکہ آج پوری قوم پاک فوج کے ساتھ یکجا ہے جبکہ بھارت میں حکومت اور مودی کے کارناموں کیخلاف بہت سی آوازیں اُٹھ رہی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن