مشنی گن+ واشنگٹن (آئی این پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈین وزیر اعظم مارک کارنی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔ کینیڈین میڈیا کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیر اعظم مارک کارنی کو الیکشن جیتنے پر مبارکباد دی۔ صدر ٹرمپ اور مارک کارنی کی جلد ملاقات ہوگی، کینیڈا اور امریکہ کا باہمی رضا مندی سے مشترکہ ترقی کے راستے ہموار کرنے پر اتفاق ہوا۔ دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فوجی اخراجات میں12 فیصد اضافے کا اعلان کر دیا۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حکومت کے100 دن مکمل ہونے پرمشی گن میں نیشنل گارڈز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فوجی اخراجات کو ایک ٹریلین ڈالر بڑھا رہے ہیں، نیشنل گارڈ کو21 ایف 15 جیٹ طیارے فراہم کریں گے۔ چین سے منصفانہ ٹیرف معاہدہ کرنے جا رہے ہیں، بھارت اور فرانس امریکا سے ڈیل کرنا چاہتے ہیں۔