قرآن مجید میں تمام مسائل ،مشکلات  کا حل موجود ہے:قدرت اللہ سید احسن محمود ،حفیظ البرکات شاہ

لاہور (خصوصی نامہ نگار)پاکستان فرزندان توحید کا ملک ہے اور اس پر قرآن کا سایہ ہے۔ پاکستان کے دفاع کو مضبوط بنانے ، بھارت کا مقابلہ کرنے اور ملک کے معاشی استحکام کیلئے قرآن مجید سے رہنمائی لی جائے۔ قرآن مجید میں ہمارے تمام مسائل اور مشکلات کا حل موجود ہے۔پاکستان ہمیں قرآن مجید کی برکت سے ہی حاصل ہوا اور قرآن مجید کی برکت سے ہی اس کا دفاع ہوگا۔ان خیالات کا اظہار قرآن پبلشرز ایسوسی ایشن کے صدر قدرت اللہ ، چیئرمین سید احسن محمود شاہ اور سرپرست اعلیٰ حفیظ البرکات شاہ نے کیا۔

ای پیپر دی نیشن