خیبر پی کے فٹبال ایسوسی ایشن کانگریس اجلاس 6 مئی کو طلب

 لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان فٹبال فیڈریشن کے انتخابات کے پیش نظرخیبر پی کے فٹبال ایسوسی ایشن کا غیر معمولی کانگریس اجلاس 6 مئی کو طلب کر لیا گیا۔ اجلاس کے ایجنڈے میں نصراللہ خان کی بطور صدر خیبر پی کے فٹبال ایسوسی ایشن چارج سنبھالنے کی توثیق اور منظوری شامل ہے۔ دیگر نکات میں کے پی کے ایف اے کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اس فیصلے کی توثیق شامل ہے جس میں حسین احمد کو قائم مقام جنرل سیکرٹری مقرر کرنے کی منظوری دی گئی تھی۔شاہد شاہین پی ایف ایف کانگریس میں کے پی کے ایف اے کی نمائندگی کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن