نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) پنجاب پولیس کے سب انسپکٹر احسن جاوید چٹھہ کی انسپکٹر کے عہدے پر ترقی آئی جی پنجاب نے رینک لگائے تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے احکامات پر سب انسپکٹر احسن جاوید چٹھہ کو ان کی اعلیٰ کارکردگی پر انسپکٹر کے عہدے پر پروموٹ کر دیا گیا ہے گزشتہ روز آئی جی پنجاب نے انہیں انسپکٹر کے عہدے کے رینک لگائے۔