گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے صدر محمد کاشف چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت عالمی دہشت گرد ہے، غیر ملکی میڈیا پہلگام ڈرامے کو مسترد کرچکا ہے،تاجر برادری ملک کے دفاع کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی،بھارت کی دھمکی پر ہم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں،کفر اور اسرائیلی بربریت پرآج ہمیں اتحاد کی ضرورت ہے۔مسلمان یہودیوں کی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں،دکان دار اور تاجر اسرائیلی مصنوعات کو خریدنا بند کر دیں ہم اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کرکے اپنی معیشت کو بہتر کر سکتے ہیں ، پاکستان کے تاجر فلسیطین کے مسلمانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔