ٹیچر سپورٹس گالا ‘ ضلع ننکانہ کے اساتذہ کی لاہور ڈویژن لیول پر اعلیٰ پوزیشنیں 

ننکانہ صاحب ( نمائندہ نوائے وقت ) محکمہ تعلیم پنجاب کے زیر اہتمام منعقدہ ٹیچر اسپورٹس گالا 2025 میں ضلع ننکانہ صاحب کے اساتذہ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے لاہور ڈویژن لیول پر اعلیٰ پوزیشنیں حاصل کیں،ننکانہ کرکٹ ٹیم نے لاہور ڈویڑن میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کرتارپورہ سے سمیرا پروین نے 100 میٹر ریس میں پہلی پوزیشن حاصل کی،گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نتھووالہ سے شازیہ مقدس نے 200 میٹر ریس میں پہلی پوزیشن اپنے نام کی،گورنمنٹ ہائی سکول پدی پور سے عبدالرحمان خالد نے 400 میٹر ریس میں پہلی پوزیشن جیتی اسی طرح بیڈمنٹن میل ٹیم نے مجموعی طور پر دوسری پوزیشن حاصل کی اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول چک 88 سے یاسمین کوثر نے شاٹ پٹ مقابلے میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔

ای پیپر دی نیشن