کرونا وباء کی تیسری لہر ، نشتر ہسپتال میںمزید سٹاف کی بھرتی کی اجازت

ملتان(  خصوصی رپورٹر )کرونا وباء کی تیسری لہر میں ہسپتالوں میں ڈاکٹروں،نرسوں و پیرا میڈیکل سٹاف کی شدید کمی ہوگئی ہے۔محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن پنجاب نے نشتر ہسپتال میں کنسلٹنٹ ڈاکٹروں،مرد و خواتین میڈیکل آفیسرز، نرسوں،پیرا میڈیکل سٹاف کی بھرتی کی اجازت دیدی ہے۔پلمونالوجی،آئی سی یو کیئر،انستھیزیا، میڈیسن،وبائی امراض کے کنسلٹنٹ ڈاکٹروں،مرد و خواتین میڈیکل آفیسرز،مائکروبیالوجسٹ،چارج نرس،ریسپائریٹری تھراپسٹ،ٹیکنالوجسٹ انستھیزیا،ٹیکنالوجسٹ پتھالوجی،لیب ٹیکنیشن،ایکسرے ٹیکنیشن،ای سی جی ٹیکنیشن کی بھرتی ہوگی۔جن کے واک ان انٹرویوز نشتر میڈیکل کالج ملتان کے پرنسپل دفتر میں ہر پیر کو صبح دس بجے سے دوپہر ایک بجے تک ہوں گے۔یہ بھرتی تین ماہ مدت کے لئے کورونا وبائ￿  سے نمٹنے کے لئے ہوگی۔جنہیں 39 ہزار 414 روپے سے لیکر ایک لاکھ 47 ہزار 555 روپے ماہانہ مشاہرہ دیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن