راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)شیعہ علما کونسل پاکستان نے دارلعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک پر ہونے والے حملے پر اظہار مذمت کرتے ہوئے مولانا حامد الحق حقانی کی شہادت کو درد ناک سانحہ قرار دیا ہے۔ ایک بیان میں شیعہ علما کونسل کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی نے دھماکے پر شدید تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ حکومت دہشتگردی کے ذمہ داران کے خلاف فوری کارروائی کر کے سفاک مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لائے۔ علامہ واحدی نے کہا کہ یہ مذموم کارروائی ملک کے خلاف ناپاک اور گہری سازش ہے۔ دہشتگردی کا مقابلہ کرنے کیلئے ملک کے تمام اسٹیک ہولڈرز کو سر جوڑ کر بیٹھنا ھو گا تاکہ اس ناسور کا مکمل خاتمہ کیا جا سکے۔