قدرتی آفات ‘ پی ڈی ایم اے کی کارکردگی قابل ستائش :بریگیڈیئر(ر)بابر علائوالدین

لاہور(نیوز رپورٹر)چیئر پرسن سی ایم ڈائریکٹوریٹ فار مانیٹرنگ فیڈ بیک اینڈ ایویلیوایشن بریگیڈیر (ر) بابر علاؤالدین نے پی ڈی ایم اے ہیڈ آفس اور کنٹرول روم کا دورہ کیا۔ ڈائریکٹر جنرل عرفان علی کاٹھیا نے چیئر پرسن علاؤالدین کو پی ڈی ایم کی ورکنگ بارے آگاہ کیااور اجلاس کو فلڈ سمولیشن ماڈل بارے بریفنگ دی۔ چیئر پرسن نے فلڈ سمولیشن ماڈل کا تفصیلی جائزہ لیا۔ عرفان علی کاٹھیا نے بتایا  سیلاب، کووڈ، ڈینگی، قحط سالی سموگ اور ہیٹ ویو سمیت تمام چیلنجز سے نمٹنے کیلئے پی ڈی ایم الرٹ ہے۔مری میں برفباری کے پیش نظر پی ڈی ایم اے کے انتظامات مکمل ہیں  ۔بریگیڈیر (ر) بابر علاؤالدین نے کہا  قدرتی آفات سے بچنے کیلئے پی ڈی ایم اے کی کارکردگی قابل ستائش ہے ۔فلڈ سمولیشن ماڈل ارلی وارننگ اور بچاؤ اور ریسکیو و ریلیف اقدامات کیلئے بہت فائدے مند ہے۔ اورشہریوں کو قدرتی آفات بارے آگاہی سے نقصانات سے بچا یا جا سکتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن