پیپلزپارٹی غریب عوام کے حقوق کی ضامن جماعت ہے: مقررین

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) پیپلزپارٹی پیپلز سیکرٹریٹ شاہ کالونی میں پیپلزپارٹی کے 57 ویں یوم تاسیس کی تقریب سید ندیم عباس کاظمی کے ڈیرہ پر ہوئی تقریب کے مہمان خصوصی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر چودھری محمداسلم گل ،ڈویژنل جنرل سیکرٹری حاجی فلک شیر ایڈووکیٹ،ڈویژنل نائب صدر چودھری منیر قمر واہگہ تھے اس موقع پر ضلعی سینئر نائب صدر چودھری خالق عزیز ورک ، چودھری لطیف احسن پنوں، عمر شریف بخاری ،عمران اٹھوال، طاہر سعید بھون، خان آصف خان ، عمران صابر ڈوگر، جاوید بھٹی، میاں لیاقت علی ، چودھری صابر بھلہ، ملک جمشید شہباز ، سیٹھ افتخار علی طیب ایڈووکیٹ، مرزا ہارون الرشید بیگ، محمود اختر، سید اطہر شاہ ،کاشف گیلانی ،عمران سعید،چودھری مبارک چراغ سہوترا،سحر قریشی، سیٹھ احسان سمیت دیگر بھی موجودتھے اس موقع پر 57 پائونڈ کا کیک بھی کاٹا گیا تقریب کے دوران چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی تقریب کیلئے بڑی سکرین بھی لگائی گئی جس پر کارکنان نے بلاول بھٹو کا خطاب سنا۔ تقریب سے خطاب کرتے مقررین نے کہاکہ پیپلزپارٹی آج بھی غریب عوام کے حقوق کی ضامن جماعت ہے ۔ 

ای پیپر دی نیشن