• news

ڈی ایچ اے سکینڈل: بریگیڈئر(ر) خالد نذیر 7 روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے

لاہور ( اپنے نا نگار سے +سٹاف رپورٹر )احتساب عدالت نے ڈی ایچ اے سٹی اراضی سکینڈل کے ایک او رمرکزی کردار پراجیکٹ ڈائریکٹر بریگیڈیئر (ر) خالد نذیر بٹ کا سات روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا۔ گزشتہ روز نیب نے 16ارب سے زائد کے میگا سکینڈل میں گرفتار سابق پراجیکٹ ڈائریکٹر ڈی ایچ اے سٹی بریگیڈئر (ر) خالد نذیر بٹ کو احتساب عدالت کے جج خاقان بابر کی عدالت میںپیش کر کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔ ملزم اور نیب کے وکلاء کی طرف سے بحث کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا اور بعد ازاں فیصلہ سناتے ہوئے بریگیڈئر (ر) خالد نذیر بٹ کو سات روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا گیا۔ اس سکینڈل کا مرکزی ملزم حماد ارشد پہلے ہی جسمانی ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں ہے۔

ای پیپر-دی نیشن