• news

سیکرٹری خزانہ پنجاب قانون پر عمل کریں!!

مکرمی!سیکرٹری خزانہ پنجاب نے عرصہ ڈیڑھ سال سے پنجاب کے سرکاری ملازمین کی اپ گریڈیشن پر ایک اضافی انکریمنٹ کا نوٹیفکیشن روک رکھا ہے حالانکہ وفاقی سیکرٹری خزانہ نے جنوری 2013ء میں آرڈر کر دیا تھا اور پنجاب کو بھی کاپی بھجوا دی تھی۔ بڑے افسوس کا مقام ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب‘ صوبائی وزیرخزانہ اور سیکرٹری خزانہ گڈ گورننس پر عمل نہیں کرنا چاہتے اور سسٹم کو خراب ہی رکھنا چاہتے ہیں حالانکہ اس بارے میں سپریم کورٹ نے واضح حکم جاری کیا تھا کہ پروموشن اور اپ گریڈیشن پر ایک اضافی انکریمنٹ لازمی ملے گی۔ براہ کرم جلد از جلد AGPR پنجاب کو ہدایات جاری کریں کہ وہ چند ملازمین کی اپ گریڈیشن پر ادائیگی کریں۔(کرنل (ر) محمد خان نیازی‘ 255-E گلشن راوی لاہور)

ڈاک ایڈیٹر

ڈاک ایڈیٹر

ای پیپر-دی نیشن