• news

وزراءکی غیر جانبداری یقینی بنائیں : الیکشن کمشن کا وزیراعظم کو خط

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) الیکشن کمشن نے نگران وزیر داخلہ ملک حبیب کے بیان پر اظہار ناپسندیدگی کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں سیکرٹری الیکشن کمشن نے وزیراعظم کو خط لکھ دیا جس میں م¶قف اختیار کیا گیا کہ نگران وزیر داخلہ نے نوازشریف کی حمایت میں بیان دیا ایسے بیانات سے انتخابات میں شفافیت متاثر ہو سکتی ہے۔ وزیراعظم وزراءکی غیر جانبداری کو یقینی بنائیں۔
الیکشن کمشن/ خط

ای پیپر-دی نیشن