ورزش کے فوائد

صحت کا دارومدار ورزش پر ہے۔ ایک خوشگوار زندگی بسر کرنے کیلئے انسان کا صحت مند ہونا ضروری ہے لیکن صحت اور تندرستی ورزش کے بغیر قائم نہیں رہ سکتی۔ ورزش دو طرح کی ہوتی ہے ایک جسمانی اور دوسری دماغی‘ دماغی ورزش بھی انسان کیلئے اتنی ہی ضروری ہے جتنی کہ جسمانی کیونکہ جس طرح ایک بے کار آدمی جسمانی طور پر نکما اور کاہل بن جاتا ہے اس طرح اگر دماغ سے کام نہ لیا جائے تو وہ بھی نکما ہوکر انسان کی فطرت کو بگاڑ دیتا ہے۔ بے کار آدمی کا دماغ ایک طرح کا شیطان کا کارخانہ ہوتا ہے۔ ورزش انسان کو حمیع اور کاہل بننے میں بڑی مدد دیتی ہے۔ اس سے ہمارا انسانی جسم توانا اور مضبوط ہوتا ہے جو لوگ ورزش نہیں کرتے وہ جلدی تھک جاتے ہیں‘ ان کے جسم کا گوشت نرم پر جاتا ہے اور اعصاب کمزور پڑ جاتے ہیں۔ پیٹ عموماً بڑھ جاتے ہیں‘ معمولی کام کرنے سے بھی سانس پھولنے لگتا ہے‘ کھانا صحیح طرح سے ہضم نہیں ہوتا جس کی وجہ سے خون میں کمی واقع ہوجاتی ہے‘ مختلف کھیل بہترین ورزش کا کام دیتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ طلباءکو سکول میں مختلف کھیلوں میں حصہ دلواتے ہیں‘ فٹ بال‘ ہاکی ‘ والی بال‘ کرکٹ وغیرہ کھیلنے کی ترغیب دی جاتی ہے۔ ہمارے ہاں چہل قدمی بھی ورزش میں شمار کی جاتی ہے اس سے انسان کا دماغ بھی روشن ہوتا ہے‘ معدہ اور جگر کا عمل درست کرنے کیلئے ہمیں چاہئے کہ روزانہ ورزش کیا کریں کیونکہ ہماری صحت اور تندرستی کا انحصار اسی پر ہے۔ لہٰذا ورزش سے غفلت نہیں برتنی چاہئے ورنہ ہم کاہل اور سست ہوکر رہ جائیں گے۔
حاجرہ قیصر لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی

ای پیپر دی نیشن