آخری عشرے میں اللہ سے گناہوں کی معافی مانگی جائے، قاسم شاہ ہمدانی

فتح جنگ(نامہ نگار)گناہ گار بندہ اللہ کے خوف سے آنسو کا ایک قطرہ بھی بہائے اللہ پاک اس کے تمام گناہ معاف کر دیتا ہے ان خیالات کا اظہار پیر سید محمد قاسم شاہ ہمدانی سیالوی نے جامع مسجد پیر سید احمد شاہ ہمدانی میں ختم قرآن کی محفل سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،حافظ محمد اشتیاق نے اپنی خوبصورت آواز میں نماز تروائح میں تکمیل قرآن کی سعادت حاصل کی پیر سید محمد قاسم شاہ ہمدانی نے محفل سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رمضان کے آخری عشرے میں اللہ پاک سے اپنے گناہوں کی معافی مانگے نیکی کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا کریں اپنی جوانیوں کو پاکیزہ کریں اصل عبادت جوانی کی عبادت ہے اپنی جوانی کو اللہ کی اطاعت میں گزاریں انھوں نے کہا کہ مرکزی دارالعلوم پیر سید احمد شاہ ہمدانی کو ہر آنے والے دنوں میں اللہ پاک کامیابیوں سے نواز رہا ہے الحمداللہ اس رمضان المبارک میں بھی  ہمارے اس مرکز کے 53 حفاظ کرام نماز تراویح میں تحصیل بھر کی مساجد میں قرآن پاک سننے اور سنانے کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں رمضان المبارک میں یکم رمضان سے آخری رمضان تک دارالعلوم میں  افطار دسترخوان میں روزانہ ہزاروں کی تعداد میں روزہ دار افطاری کرتے ہیں مرکزی دارالعلوم پیر سید احمد شاہ میں 200 سے زائد طلبہ تعلیم حاصل کر رہے اس دارالعلوم کی ضلع اٹک میں نمایاں خدمات ہے دینی تعلیم کے ساتھ سکول کی تعلیم بھی دی جاتی ہے کمپیوٹر کورس کے ساتھ VTIکے تعاون سے ٹیکنکل اور الیکٹریکل کورس بھی کروا رہے ہیں تاکہ یہاں تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ ہنر مند ہوکے نکلے دارالعلوم کے ساتھ جو بھی جتنا بھی تعاون کرتا ہے رسید کے ساتھ اس کا ریکارڈ موجودہوتا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن