اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت) انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے26 نومبر احتجاج پر درج مقدمات میں بشری بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے شامل تفتیش کرنے کی ہدایت کردی۔ مزید براں پی ٹی آئی رہنماں عالیہ حمزہ، سلمان اکرم راجہ سمیت دیگر کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔گذشتہ روز ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کے دوران عالیہ حمزہ عدالت میں پیش ہوئیں جبکہ سلمان اکرم راجہ، مشعال یوسفزئی و دیگر کی حاضری سے استنی کی درخواستیں دائر کی گئیں، عدالت نے استثنی درخواستیں منظور کرتے ہوئے مزید سماعت 17 جون تک ملتوی کردی۔پی ٹی آئی راہنماوں کیخلاف تھانہ کراچی کمپنی میں مقدمات درج ہیں۔