لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) ممتاز مذہبی سکالر اور وفاق المدارس الاسلامیہ الرضویہ پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر مفتی محمد کریم خاں نے ادارہ تحقیقات اسلامی بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد سے پوسٹ ڈاکٹریٹ ڈگری کی تکمیل مکمل کرلی ہے جبکہ عنوان تحقیق پاکستان میں نئے دینی وفاقوں کے نصاب کا تنقیدی جائزہ تھا تھا اور نگران تحقیق ڈین فیکلٹی آف اسلامک اینڈ اورینٹل لرننگ جی سی یونیورسٹی ،فیصل آباد پروفیسر ڈاکٹر محمد ہمایوں عباس شمس تھے۔ پوسٹ ڈاکٹریٹ ڈگری کی تکمیل پر مختلف سیاسی سماجی اور مذہبی شخصیات ممبر قومی اسمبلی صاحبزادہ حامد رضا، ڈاکٹر راغب حسین نعیمی، ڈاکٹر سید طاہر رضا بخاری،مفتی فضل سبحان قادری، مفتی محمد عبد العلیم سیالوی، پیر زادہ محمد امین قادری، ارشد جاوید مصطفائی، محمد اکرم رضوی اور دیگر نے مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔