ایران نے پاک بھارت کشیدگی میں کمی کیلئے ثالثی کی پیشکش کر دی :سعودی عرب بھی سرگرم

ایران نے پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی میں کمی کیلئے ثالثی کی پیشکش کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان افہام و تفہیم کی کوششوں کا اعلان کر دیا ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ ایران پاکستان اور بھارت دونوں کا قریبی پڑوسی ہے اور ثقافتی و تہذیبی رشتوں میں جڑا ہوا ہے اس لیے تہران مشکل وقت میں دونوں ممالک کے درمیان مفاہمت پیدا کرنے کیلئے ہر ممکن کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہے اس سے قبل ایرانی وزیر خارجہ نے پاکستانی نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ٹیلی فون پر گفتگو کی جس میں انہوں نے واضح کیا کہ ایران پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں کمی اور علاقائی استحکام کیلئے سنجیدہ اقدامات اٹھانے پر تیار ہے اسحاق ڈار نے ایران کے اس تعمیری اور ذمہ دارانہ رویے کو سراہا اور کہا کہ پاکستان امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کی کامیابی کا بھی خواہاں ہے تاکہ خطے میں امن اور ترقی کا راستہ ہموار ہو دوسری جانب سعودی عرب نے بھی پاک بھارت کشیدگی پر اپنی سفارتی کوششیں تیز کر دی ہیں سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے پاکستانی نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ٹیلی فون پر رابطہ کر کے علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور کشیدگی میں کمی اور استحکام لانے کے اقدامات پر گفتگو کی اسی طرح سعودی وزیر خارجہ نے بھارتی ہم منصب جے شنکر سے بھی رابطہ کیا دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی گفتگو کا محور بھی سرحدی محاذ آرائی میں کمی لانا اور خطے میں امن کو فروغ دینا رہا

ای پیپر دی نیشن