اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ )معروف کاروباری شخصیت معیز احمد نے کہا ہے کہ پاکستان میں بڑھتی ہوئی ماحولیاتی آلودگی کے ہیش نظر شجر کاری مہم کو بڑھانا ہوگا تاکہ آئندہ نسلیں تازہ ہوا اور ماحول میں سانس لے سکیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی سوسائٹی میں تقریب میں وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی روبینہ خورشید سے گفتگو میں کیا غلام یاسین برگیڈیر سکندر شہزاد گیلانی انکے ہمراہ تھے انہون نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وزارت کے ساتھ ملکر وفاقی دارالحکومت میں بھرپور شجرکاری مہم کا حصہ بنیں گے۔