کراچی(نیوز رپورٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ نواز شریف مستعفی ہوجائیں اب اینٹی بائیوٹک فارمولے کام نہیں آئینگے،سپریم کورٹ کے ججوں کا فیصلہ سخت ہونا چاہیے تھا موجودہ فیصلے کو بھی تسلیم کرتے ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر ،لاڑکانہ ،خیرپور سے آئے ہوئے وفود ست گفتگو کرتے ہوئے کیا ،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ ملک میں دہشتگردی، کرپشن اور انتشار کے اصل ذمہ دار نام نہاد جمہوری حکمران ہیں، پاک فوج اس میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے جس طرح فوجی عدالتوں نے دہشتگردوں کے خلاف کام شروع کیا ہے اسی طرز پر ان کرپٹ حکمرانوں کے خلاف بھی کارروائیاں شروع کی جائیں،انہوں نے کہا کہکرپشن کے بت پاش پاش کرنے کا وقت آگیا ہے، ملک 75ارب ڈالر کا مقروض ہے جبکہ حکمرانوں کے 375ارب ڈالر لندن، امریکہ اور دبئی کے بینکوں میں پڑے ہیں، کرپشن کے ذریعے باہر منتقل کی گئی 375ارب ڈالر کی رقم واپس لاکر ملکی معیشت مضبوط کی جاسکتی ہے۔
ثروت قادری