اسلام آباد(خبرنگار)رواں سال جیسے جیسے جاز ایک ٹیلی کام آپریٹر سے مکمل سروس کمپنی میں تبدیلی کی رفتار تیز کر رہا ہے، کمپنی نے مقصد پر مبنی، احتساب اور شمولیت کی ثقافت کو مضبوط کرنے کے لیے قیادت کے جرات مندانہ اصول متعارف کروائے ہیںیہ اصول فرنٹ لائن ملازمین سے لے کر ایگزیکٹو لیڈرشپ ٹیم تک کمپنی کے ہر درجے کے لیے وضع کیے گئے ہیں اور ان کا مقصد ایک متحد فریم ورک فراہم کرنا ہے جو کام کو موثر بنائے، احساسِ ذمہ داری کو فروغ دے، اور مستقبل کے لیے تیار ورک فورس تشکیل دے جاز کی چیف پیپل آفیسر تزین شاہد نے کہا ہے کہ یہ صرف ایک فریم ورک نہیں بلکہ ذہنیت میں تبدیلی ہے۔ ہم ایک ایسا کلچر تخلیق کر رہے ہیں جہاں قیادت کا تعین عہدے سے نہیں بلکہ رویے سے ہوتا ہے۔