محتسب پنجاب نے 152شہریوں کو 8کروڑ سے زائد کے واجبات دلائے

لاہور (نیوز رپورٹر)دفتر محتسب پنجاب کی بروقت اور مؤثر کارروائیوں کے نتیجے میں صوبہ بھر کے 152 شہریوں کو ان کے 8 کروڑ 36 لاکھ روپے مالیت کے زیر التواء واجبات ادا کر دیے گئے ہیں۔ ان واجبات میں تعلیمی وظائف، میرج گرانٹ، الوداعی گرانٹ، ڈیتھ گرانٹ، بقایا جات، لیو انکیشمنٹ، فیملی پنشن، گروپ انشورنس، جی پی فنڈ، مالی ریلیف اور ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے کیسز شامل ہیں۔شہریوں نے واجبات کی عدم ادائیگی پر دفتر محتسب پنجاب سے رجوع کیا تھا۔ محتسب پنجاب نے فوری طور پر متعلقہ محکموں کو کارروائی کی ہدایات جاری کیں جس کے نتیجے میں درج ذیل ادائیگیاں عمل میںآئیں۔دفتر محتسب پنجاب نے شہریوں کے حقوق کے تحفظ اور مسائل کے بروقت حل کے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ا?ئندہ بھی عوامی شکایات پر بلاتاخیر کارروائی جاری رکھی جائیگی ۔شکایت کنندگان نے ؒ شکایات کے ازالے پر دفتر محتسب پنجاب کا شکریہ ادا کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن