پاکستان کیلئے دوبارہ ‘لانگ ٹرم کیلئے کھیلنا ہدف ہے : صاحبزادہ فرحان  

لاہور(سپورٹس رپورٹر) اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم میں شامل صاحبزادہ فرحان نے کہا ہے کہ میرا ہدف پاکستان کیلئے دوبارہ کھیلنا ہے اور طویل مدت کیلئے کھیلنا ہے۔ جب بھی موقع ملے لانگ ٹرم کھیلنا ہے، یہ نہیں کہ ایک دو میچز کھیلوں باہر ہوجاؤں، پاکستان میں اوپنرز میں کافی مقابلہ ہے، مناسب چانس ملنا ضروری ہے،  انٹرنیشنل کرکٹ میں کافی پریشر ہوتا ہے، دو تین میچز میں کسی پلیئر کو جج نہیں کرسکتے۔نیشنل ٹی ٹونٹی کے ابتدا میں سنچری کرکے مجھے بہت اعتماد ملا تھا، نیشنل ٹی ٹونٹی میں ٹاپ کرنے کا ارادہ تھا تاکہ پی ایس ایل کیلئے توجہ حاصل کروں، نیشنل ٹی ٹونٹی میں تین سنچریوں کے بعد 2  پچاس بھی کئے تھے، خوشی ہے کہ نیشنل ٹی ٹونٹی کی فارم پی ایس ایل میں بھی جاری رہے۔ بطور پلیئر آپ کو کبھی بھی ریلیکس نہیں ہونا چاہیے، میں ایک دو اننگز کھیل کر مطمئن نہیں ہوسکتا، کوشش ہوگی کہ پی ایس ایل میں ایک دو سنچریاں اور کروں تاکہ ریکارڈ بھی بنے اور ٹیم کو بھی فائدہ ہو۔ ہمارے ہاتھ میں صرف محنت کرنا ہے، پہلے جب پی ایس ایل میں پک نہیں ہو اتھا تو مایوس ہونے کے بجائے محنت کی، ہمشیہ ہر ٹورنامنٹ میں ٹاپ کرنا میری عادت ہے، چاہے عام ٹورنامنت ہو یا بڑا ٹورنامنٹ۔

ای پیپر دی نیشن