شیخوپورہ (سلطان حمید راہی ،ڈاکٹر شیخ جمیل اختر ،سیف الرحمن سیفی) شیخوپورہ کی گلیوں محلوں اور سڑکوں پر موت بانٹی ہوئی مٹی ریت سریا اور اینٹوں سے لوڈ ہوئی ٹریکٹر ٹرالیاں رواں دواں ہیں جبکہ شیخوپورہ لاہور روڈ فیصل آباد روڈ گوجرانوالہ روڈ پر توڑی سے لدھی ہوئی ٹریکٹر ٹرالیاں حادثات کا سبب بن رہی ہے۔ ٹریفک اور پٹرولنگ پولیس نے آنکھیں بند کر رکھی ہیں ، قومی شاہراہوں پر متعدد فیکٹریوں کے باہر سڑکوں پر توڑی سے لوڈ ہوئی ٹریکٹر ٹرالیاں کھڑی ہے جو ٹریفک کی روانی کو متاثر کرنے کے ساتھ ساتھ خوفناک حادثے کا سبب بھی بن سکتی ہے اس کے علاوہ شہر میں مٹی ریت اور اینٹوں کی ٹرالیاں بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ اور ترپال کے بغیر شہر میں آلودگی کا باعث بن رہی ہے ان ٹریکٹر ٹرالیوں کے اکثر ڈرائیوروں کے پاس لائسنس بھی موجود نہیں ہے شہرمیں اکثر مٹی اور ریت کی ٹرالیوں کے نیچے آکر شہری جاں بحق ہو رہے ہیں اس سلسلہ میں ضلعی انتظامیہ اور ٹریفک پولیس کی مسلسل خاموشی معنی خیز ہے شہریوں نے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔