لاہور سمیت صوبہ بھر میں ترقی پانیوالے اساتذہ آن لائن ایڈجسٹمنٹ کے منتظر

لاہور (لیڈی رپورٹر) لاہور سمیت صوبہ بھر میں ترقی پانیوالے اساتذہ آن لائن ایڈجسٹمنٹ کے منتظر، بیشتراضلاع میں2، 2 ماہ قبل ترقیاں ملنے کے باوجود اساتذہ کو ایڈجسٹمنٹ نہ مل سکی۔ لاہور اور قصور میں ڈیٹا کی تصحیح 20 جنوری کو کی جائے گی۔ فیصل آباد اور چنیوٹ میں 22 جنوری کو اساتذہ کا آن لائن ڈیٹا درست کیا جائے گا۔ گوجرانوالہ، گجرات میں 24 جنوری کو ڈیٹا ٹھیک ہوگا۔ ساہیوال، پاکپتن اور اوکاڑہ میں 29 جنوری کو ڈیٹا درست کیا جائے گا۔ ملتان اور لودھراں میں 3 فروری کو اساتذہ کے پروفائل میں غلطیاں ٹھیک ہونگی۔ 

ای پیپر دی نیشن