پاکستان کی جیتی جنگ میںپیپلز پارٹی کے لیڈران کی سیاسی بصیرت کا عظیم کردار ہے:طاہر غالب 

لاہور( نامہ نگار)پیپلز پارٹی سینٹرل پنجاب کونسل کے رکن وکو آرڈینیٹر طاہر غالب نے پیپلز سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں پنجاب کونسل کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان نے بھارت جوجنگ جیتی ہے،اس میں پیپلز پارٹی کے لیڈران کی جہدوجہد اور سیاسی بصیرت کا عظیم کردار ہے۔ذوالفقار علی بھٹو صاحب نے 1971 کی جنگ کے بعد جب اقتدار سنبھالا،تو انہوں نے دنیا کی مخالفت کیساتھ اپنی جان کی بھی پرواہ کئے بغیر ایٹم بم کی بنیاد رکھی اور پاکستان کو ایٹم بم کا تحفہ دیدیا۔اسی طرح بینظیر بھٹو نے پاکستان کو میزائل ٹیکنالوجی سے لیس کردیا ۔جس کا ثمر آج عوام کے سامنے ہے۔

ای پیپر دی نیشن