شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) معروف قانون دان چوہدری رب نواز چدھڑ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے پلیٹ فارم سے مسلم حکمرانوں کو فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کی عسکری و سفارتی مدد کیلئے بھرپور کردار ادا کرنا ہو گا اقوام متحدہ سے مسئلہ فلسطین کے حل کی امید نہیں کی جاسکتی لہذٰا اسلامی تعاون تنظیم کے مشترکہ جامع اعلامیہ کے ذریعے فلسطینی عوام کا ہر سطح پر ساتھ دینے کا اعلان کر کے امت مسلمہ کے جذبات کی ترجمانی کی جائے، او آئی سی نے کشمیر اور فلسطین کے مظلوم لوگوں کے ساتھ جس طرح ماضی میں بھر پور اظہار یکجہتی کیا ہے اسی طرح اب عملی طور پر آگے بڑھنا ہوگا اب مذمتی بیانات سے کچھ حاصل نہیں ہوگا اسرائیلی جارحیت کو روکنے کیلئے فلسطینیوں کی عسکری امداد ہر حال میں یقینی بنانا ہوگی ۔