چچا ‘بھتیجے سمیت6منشیات فروش گرفتار‘چرس ‘آئس برآمد

لاہور(نامہ نگار) لوہاری گیٹ پولیس نے کریک ڈاون کے دوران منشیات فروش ارشد،اس کے بھتیجے وسیم اور ساتھی حمزہ کو گرفتار کر کے قبضے سے 1500 گرام چرس اور 500 گرام آئس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان اندرون لاہور کی گلیوں میں منشیات فروشی کا مکروہ دھندہ کر رہے تھے۔ ڈولفن ٹیم نے گارڈن ٹاؤن سے 2 شراب فروشوں سانول اور امفق کو گرفتار کرکے قبضہ سے 27 بوتلیں امپورٹڈ شراب برآمد کر لی جبکہ دوسری کاروائی میں ڈولفن ٹیم نے سول لائن سے کار سوار وقار کو گرفتارکر کے7 بوتلیں شراب برآمد کر لی ہے۔گرفتارملزمان کو کارروائی کیلئے تھانہ گارڈن ٹاؤن اورسول لائن پولیس کے حوالے کر دیا گیاہے۔

ای پیپر دی نیشن